ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکومت کنڑا کے مفادات کے تحفظ کی پابند: جے چندرا

ریاستی حکومت کنڑا کے مفادات کے تحفظ کی پابند: جے چندرا

Thu, 02 Nov 2017 12:32:44    S.O. News Service

بنگلورو،یکم نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)ریاستی وزیر برائے قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے کہاکہ ریاستی حکومت کرناٹک کو ایک ترقی پرور اور مستحکم ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ آج ٹمکور میں یوم راجیواتسوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فن ، ادب ، کھیل کود، تعلیم ، سائنس ، تفریح اور دیگر شعبوں میں کرناٹک نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویر ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں ریاست کی راجدھانی اور اہم شہروں نے جو پیش رفت حاصل کی ہے وہ قابل رشک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادب کے شعبہ میں جہاں کرناٹک نے ملک کے اعلیٰ ترین گیان پیٹھ اعزاز کو آٹھ مرتبہ حاصل کیا ہے وہیں کنڑا کو کلاسیکی زبان کا درجہ ملا ہے، جس کیلئے کرناٹک کو فخر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ٹمکور ضلع کے سرا، مدھوگیری ،پاؤگڈھ تعلقہ جات جو پڑوسی ریاست آندھرا سے لگے ہوئے ہیں۔ یہاں پر موجودکنڑا اسکولوں کو ترقی دینے کی حکومت پابند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے نجی شعبہ میں سی اور ڈی زمروں کی تمام ملازمتیں کنڑیگاؤں کیلئے مختص کرنے کا سرکیولر جاری کرتے ہوئے کنڑا کے مفادات کی حفاظت کی ہے۔ ایچ اے ایل ہیلی کاپٹر کارخانہ اور پاؤگڈھ سولار پارک میں بھی کنڑیگاؤں کو ملازمت میں ترجیح دی گئی ہے۔اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت نہ صرف شہروں بلکہ ان سے جڑے دیگر آس پاس کے دیہاتوں کو بھی ترقی دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے دوسرے درجے کے شہروں کوحکومت نے راجدھانی بنگلور کی رفتار سے ترقی دلانے کی پہل کی ہے۔ اس موقع پر ٹمکور کے رکن لوک سبھا مدوہنومے گوڈا، رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد ، ضلع پنچایت صدر لتا روی کمار، نائب صدر شاردا نرسمہا مورتی، ڈپٹی کمشنر کے پی موہن راج ضلع پنچایت سی ای او کے جی شانتا رام ، ضلع ایس پی دویا گوپی ناتھ ، کارپوریشن کمشنر منجوناتھ سوامی اور دیگر موجود تھے۔


Share: